Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسابقتی کمیشن کی تنظیم نو کا فیصلہ

شائع 21 اپريل 2020 02:11pm

وزیراعظم عمران خان نے سربراہ مسابقتی کمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

معاون خصوسی فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسابقتی کمیشن تنظیم نو اور اصلاحات حکومت کی ترجیح ہے۔ ریٹائرڈملازمین کی سرکاری رہائشگاہوں کی پالیسی پرنظرثانی ہوگی۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیابریفنگ میں بتایا کہ  کابینہ میں اوگراآرڈیننس میں ترمیم کےفیصلےکی توثیق کی۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ  ریٹائرڈملازمین کی سرکاری رہائشگاہوں کی پالیسی پرنظرثانی ہوگی، کابینہ نےاقلیتوں سےمتعلق کمیشن کی تنظیم نو کی منظوری دی ہے۔

معان خصوصی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری چلےگی توغریب کےگھرکاچولہاجلےگا، کنسٹریکشن انڈسٹری کی بحالی سےدیہاڑی داروں کوریلیف ملےگا، وفاقی کابینہ میں توانائی کمیشن کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔